ہم کسی کی جارحیت کے سامنے نہیں جھکیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

01:33 PM, 24 Jun, 2025

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ قوم کبھی شکست نہیں کھاتی، اور ہم نے کسی پر ظلم یا نقصان نہیں پہنچایا بلکہ اپنے دفاع کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران نے شام کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر چھ میزائل فائر کیے گئے، جن کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور آسمان میں شعلے دکھائی دیے۔

قطر نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے اور حفاظتی اقدامات کے طور پر کئی سکول بند کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ امریکی فوج نے بھی العدید ایئربیس کو پہلے ہی خالی کر لیا تھا تاکہ ممکنہ حملوں سے بچا جا سکے۔

اسی طرح عراق میں بھی ایران نے امریکی فوجی اہداف پر حملے کیے، جس کے جواب میں امریکی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے اور اہلکاروں کو بنکروں میں جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

قطری حکومت نے ایرانی میزائل حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں