ایرانی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

12:16 AM, 24 Jun, 2025

دوحہ/بغداد: قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے میزائل حملے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں واضح گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس سے بین الاقوامی توانائی مارکیٹ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 7.22 فیصد کمی کے بعد 68.51 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ برینٹ خام تیل 7.18 فیصد کمی کے بعد 71.48 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔


دوسری جانب عراق میں سرگرم بڑی بین الاقوامی تیل کمپنیوں نے حفاظتی اقدامات کے طور پر اپنے غیر ملکی عملے کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔ عراقی حکام کے مطابق ٹوٹل انرجیز سمیت تین بڑی کمپنیاں اپنا غیر ملکی عملہ نکال چکی ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ عملے کی واپسی کے باوجود تیل کی پیداوار یا دیگر آپریشنز میں کوئی خلل نہیں آیا، اور صورتِ حال پر مکمل کنٹرول برقرار ہے۔


معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی خطے میں جاری تناؤ نہ صرف تیل کی قیمتوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ یہ عالمی اقتصادی منظرنامے کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

مزیدخبریں