شی جن پنگ اور پیوٹن نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی، ٹرمپ

09:28 PM, 24 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور روس ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تہران کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں حالیہ ملاقات کے دوران واضح کیا کہ چین کسی صورت ایران کو ہتھیار فراہم یا فروخت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس یقین دہانی کا اطلاق چینی کمپنیوں پر بھی ہوگا اور وہ بھی ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ باہمی تعلقات کی بنیاد پر چینی صدر کی بات پر یقین رکھتے ہیں اور خود بھی شی جن پنگ کے لیے بڑے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کو ہتھیار نہ فروخت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی صدر نے یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے باوجود ان کے پیوٹن سے تعلقات برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو براہِ راست ہتھیار فروخت نہیں کرتا بلکہ نیٹو ممالک کو اسلحہ فروخت کرتا ہے، جو اس کی مکمل قیمت ادا کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، اس کے بعد ان ہتھیاروں کی تقسیم کیسے ہوتی ہے، اس کی تفصیلات ان کے علم میں نہیں ہیں۔

مزیدخبریں