ٹانک میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، 15 اہلکار شہید، 12 حملہ آور ہلاک

06:35 PM, 24 Jul, 2026

ٹانک: ضلع ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور گاڑی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کیا، جبکہ جوابی کارروائی میں 12 خارجی ہلاک کر دیے گئے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی نشانہ بنا کر ختم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 15 اہلکار شہید ہوئے، جن میں 12 سکیورٹی اہلکار، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک افسر شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں