بدخشان میں طالبان کے خلاف مزاحمت تیز، مختلف علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاعات

01:37 PM, 24 Jul, 2026

بدخشان: افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت میں اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جہاں مخالف گروپوں کی کارروائیوں کے بعد سکیورٹی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یفتل کے بعد زیبک کے علاقے میں بھی طالبان مخالف گروپ نے کارروائی کی، جس کے بعد طالبان کی چوکیوں پر شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توپ خانہ علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں 15 طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لڑائی کے مزید علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ بدخشان کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں