سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں آئینی عدالت سنے گی

11:20 AM, 24 Jul, 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایسے مقدمات کی سماعت کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں، لہٰذا تمام متعلقہ کیسز آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل تھے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175 اور قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس کے تحت نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سننے کا اختیار آئینی عدالت کو حاصل ہے، اس لیے سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کر سکتی۔

فیصلے میں حکم دیا گیا کہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا نیب مقدمات میں ضمانت سے متعلق تمام درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کی جائیں تاکہ قانون کے مطابق ان پر کارروائی کی جا سکے۔

مزیدخبریں