پاکستان کی شاندار کارکردگی، تیسرے ٹی20 میں بنگلادیش کو شکست

09:16 PM, 24 Jul, 2025

میرپور: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم بنگلا دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی۔

میرپور میں ہونے والے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز نے 33، محمد نواز نے 27 اور صائم ایوب نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔

جوابی اننگز میں بنگلا دیش کی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلا دیش کے محمد سیف الدین 35 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے۔

بنگلا دیش کی بولنگ میں تسکین احمد نے 3 اور نسیم احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، جن کے تحت صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا، جب کہ بنگلا دیش نے اپنی فائنل الیون میں پانچ نئے کھلاڑی شامل کیے۔

واضح رہے کہ ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے بنگلا دیش پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکا تھا، تاہم تیسرے میچ میں گرین شرٹس نے بھرپور انداز میں کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

مزیدخبریں