بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ، سجاد علی کی موسیقی سے متاثر

08:26 PM, 24 Jul, 2025

نئی دہلی:معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی موسیقار سجاد علی کی گائیکی کو پسند کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ان کے مشہور گانے "راوی" کو بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر استعمال کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے دلجیت کے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کی مثال قرار دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاک-بھارت تعلقات کشیدہ ہیں۔

دلجیت، پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم "سردار جی 3" میں کام کرنے کے بعد بھارت میں تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، مگر اس تنازع پر بھارت اور پاکستان کے فنکاروں نے ان کی حمایت کی ہے۔

دلجیت کے مطابق، فلم کی شوٹنگ فروری میں مکمل ہوئی تھی، جب حالات پرامن تھے۔

یاد رہے کہ "سردار جی 3" کو 27 جون کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں دلجیت اور ہانیہ کی جوڑی کو شائقین نے خوب سراہا۔

مزیدخبریں