لاہور: صوبے بھر میں بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو الرٹ کر دیا ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ریسکیو اداروں اور واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔
مون سون کا یہ سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو فعال اور عوام کو بجلی کے تاروں، نشیبی علاقوں اور خستہ مکانات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔