پشاور:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے 11 نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے حلف برداری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ مراد سعید کی قانونی حیثیت اب بھی غیر واضح ہے۔
پی ٹی آئی، جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ تمام سینیٹرز کی مدت 8 اپریل 2030 تک ہو گی۔