کمبوڈیا:کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے دوران 11 تھائی شہری اور ایک فوجی مارے گئے۔
تھائی وزارت خارجہ کے مطابق کمبوڈیا نے اسپتال اور دیگر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ تھائی فوج نے ردعمل میں سرحدی علاقے میں ایف-16 جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں۔
دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی عملے کو واپس بلایا ہے۔ چین نے کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔