پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ گڈ طالبان کی کوئی الگ پہچان نہیں، انہیں ختم کرنے کا پورا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی مگر ڈرون استعمال نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں 300 نئے پولیس اہلکار بھرتی کیے جائیں گے تاکہ قبائلی علاقوں تک سیکیورٹی کا دائرہ بڑھایا جائے ۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی بیان دیا کہ وفاقی حکومت سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی توقع ہے اور بارڈر تحفظ پر مل کر بیٹھیں گے۔ اس کے لیے صوبائی اے پی سی امن و امان کے پیشِ نظر بلائی گئی تھی۔
خیبرپختونخوا میں گڈ طالبان کا خاتمہ، حکومتی پالیسی دوٹوک
04:21 PM, 24 Jul, 2025