پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں: لیبیا اور بین الاقوامی فورمز میں فعال کردار

04:12 PM, 24 Jul, 2025

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان لیبیا کے حوالے سے اپنی ریچ آؤٹ پالیسی کو آگے بڑھا رہا ہے اور برکس کی رکنیت کے حصول کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ پاکستان ایس سی او کو ایک اہم علاقائی فورم سمجھتا ہے اور اس کے چارٹر کے ساتھ مکمل وابستگی رکھتا ہے۔
پاکستان کو ایس سی او سربراہان اجلاس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ علاوہ ازیں، پاکستان کی زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تنازعات کے پرامن حل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔ نائب وزیراعظم آج سلامتی کونسل میں فلسطین کے مسئلے پر اہم بریفنگ دیں گے جس میں اقوام متحدہ اور او آئی سی کے تعاون پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مزیدخبریں