سعودی بحریہ کے سربراہ کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات

03:09 PM, 24 Jul, 2025

راولپنڈی: سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے اہم ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے، خصوصاً مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سمندری سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی اور مستقبل میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دفاعی شعبے میں قریبی تعاون کو سراہا۔ دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جو اس اہم دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزیدخبریں