پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار

01:32 PM, 24 Jul, 2025

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جس سے ملک میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بین الاقوامی بینکنگ، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے ماہرین سے ملاقات کی، جس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں، خصوصاً زراعت، آئی ٹی اور معدنیات میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تیز کر رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں موجود مواقع کا بھی ذکر کیا۔ ملاقات میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں جیسے مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکہ، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سیکس کے ماہرین شریک تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان اداروں کے نمائندوں نے پاکستان میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی اور دونوں طرف سے معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

مزیدخبریں