امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

09:57 AM, 24 Jul, 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے یہ سخت اقدام اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امریکہ چین کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔ جاپان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کر کے ٹیرف 15 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔

توانائی کی قیمتوں کو نیچے لانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایشیا کے مختلف ممالک کے ساتھ توانائی کے شعبے میں معاہدے کر رہے ہیں تاکہ قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔

اس کے علاوہ، نیٹو اور یورپی اتحادیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک نئی ڈیل کے تحت یورپی ممالک امریکہ کو فوجی سازوسامان کی مکمل ادائیگی کریں گے اور یوکرین کو ہتھیار فراہم کریں گے۔

مصنوعی ذہانت (AI) کے حوالے سے اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نے اس شعبے میں سبقت حاصل کر لی ہے اور چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ٹرمپ نے 3 ایگزیکٹو آرڈرز پر بھی دستخط کیے ہیں جو امریکہ کی ٹیکنالوجی کی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہیں۔

مزیدخبریں