واشنگٹن: امریکا نے غیر ملکیوں کے لیے نیا ویزا قانون متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت نان امیگرنٹ ویزا (یعنی عارضی ویزا) کے لیے درخواست دینے والوں کو اب 250 ڈالر اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔
یہ فیس ان تمام لوگوں پر لاگو ہوگی جو امریکا سیاحت، تعلیم یا کاروبار کے مقصد سے عارضی طور پر جانا چاہتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ فیس ایک طرح کی سیکیورٹی ڈپازٹ ہے۔
اگر کوئی شخص اپنے ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے امریکا سے واپس چلا جاتا ہے اور تمام ویزا شرائط کی پاسداری کرتا ہے تو اسے یہ رقم واپس مل سکتی ہے، لیکن واپسی خودکار نہیں ہوگی۔ فیس واپس لینے کے لیے ویزا ہولڈر کو ثبوت دینا ہوگا کہ اس نے تمام قواعد پر عمل کیا۔
یہ نیا قانون "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کے تحت نافذ کیا گیا ہے، مگر ابھی تک یہ واضح نہیں کہ فیس واپس لینے کا طریقہ کار کیا ہوگا۔