لاہور : پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ راولپنڈی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور سمیت کئی بورڈز میں طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ کئی جگہوں پر طالبات نے بازی لے جا کر نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔
راولپنڈی میں محمد عثمان (لارنس کالج، گھوڑا گلی) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، بسمہ علی (تلا گنگ) دوسرے نمبر پر رہیں، جبکہ مریم شہزادی (بحریہ فاؤنڈیشن، چکوال) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لاہور میں میٹرک امتحان میں 2 لاکھ 54 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ ان میں سے 1 لاکھ 65 ہزار 912 کامیاب اور 88 ہزار 100 ناکام رہے۔ کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔
حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تاہم محمد علی 1187 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
ملتان میں ہارون حامد (دنیا پور) نے 1193 نمبر لے کر ٹاپ کیا، جبکہ حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر حاصل کر کے دوسرا نمبر حاصل کیا۔ امتحان میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 24 ہزار 138 طلبہ نے شرکت کی۔
سائنس گروپ میں 38 ہزار سے زائد لڑکے اور 43 ہزار سے زائد لڑکیاں کامیاب ہوئیں، جبکہ آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح صرف 20.47 فیصد رہی۔
گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور میں بھی طالبات نے اچھی کارکردگی دکھائی اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں