بنگلہ دیش کاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا آئی سی سی کا فیصلہ تسلیم

11:42 PM, 24 Jan, 2026

ابوظہبی: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔ آئی سی سی نے بی سی بی کے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں میچز نہ کھیلنے کے موقف کو مسترد کر دیا تھا۔

آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا فوری طور پر اجلاس ہوا، جس میں عالمی کرکٹ کونسل کے فیصلے کو تسلیم کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اس معاملے کو مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہتا اور تنازعے کو جلدی حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر بنگلہ دیش بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کرتا ہے، تو اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں