زمبابوے: سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے 9 افراد ہلاک

10:30 PM, 24 Jan, 2026

ہرارے: زمبابوے کے جنوبی صوبے ماتابی لینڈ ساؤتھ میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد کی ہلاکت ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق، ٹویوٹا نوح گاڑی فلابوسی کے علاقے موکولا میں تشانگاموٹوپے دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، اور تمام لاشیں مقامی افراد کی مدد سے نکال لی گئی ہیں۔ متاثرین کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حالیہ بارشوں کے باعث زمبابوے کے مختلف حصوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
 

مزیدخبریں