کراچی میں سرد موسم: اسکولز کے اوقات میں تبدیلی کی سفارش

10:22 PM, 24 Jan, 2026

کراچی: کراچی میں شدید سردی کی لہر کے بعد پرائیویٹ اسکولز نے 31 جنوری تک اسکولز کا آغاز صبح 9 بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں سردی کا اثر زندگی کے معمولات پر زیادہ پڑتا ہے، جس کے باعث اسکولز کے اوقات میں تبدیلی ضروری ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اسکولز اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ تعلیمی کیلنڈر میں ضروری تبدیلیاں کی جا سکیں۔

چیئرمین نے وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا کہ سرد موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 31 جنوری تک اسکولز کا وقت صبح 9 بجے تک برقرار رکھا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یونیفارم، ایگزامینیشن سلیبس اور پیپرز کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں کیونکہ تعلیمی سال کے اختتام اور امتحانات میں کم وقت باقی رہ گیا ہے، اس لیے فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔
 
 

مزیدخبریں