ڈھاکہ :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے، اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے سے انکار کیا، جبکہ میچز کو سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔ ادارے نے یہ واضح کیا کہ بھارت میں بنگلہ دیش ٹیم کے لیے کوئی قابلِ تصدیق سیکیورٹی خطرہ موجود نہیں تھا۔
بنگلہ دیش ٹیم کی عدم شرکت کے بعد آئی سی سی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا تاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول متاثر نہ ہو۔ اسکاٹ لینڈ اب بنگلہ دیش کے میچز میں حصہ لے گا اور اپنی ٹیم کے لیے موقع کا فائدہ اٹھائے گا۔