لاہور :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا مضبوط بلدیاتی نظام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے مشروط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام تک اختیارات نہ پہنچانا دراصل عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے باوجود صوبوں میں اختیارات مکمل طور پر نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات عوام تک نہیں آئیں گے، ملک کا نظام مؤثر نہیں چل سکے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام سے کسی کو خطرہ نہیں، سوائے بیوروکریسی کے، کیونکہ ان کے اختیارات کم ہو کر لوکل گورنمنٹ کو منتقل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنی طاقت منوانا چاہتے ہیں تو انہیں 25 کروڑ عوام سے توثیق حاصل کرنا ہوگی۔
خواجہ آصف نے انتخابات کے متنازعہ ہونے کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فعال بلدیاتی نظام عوامی شمولیت اور ملک کی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔