کراچی سانحہ گل پلازہ: مقدمہ درج، سرچ آپریشن کے دوران 20 افراد کی شناخت

02:53 PM, 24 Jan, 2026

کراچی :کراچی میں سانحہ گل پلازہ آتشزدگی کا مقدمہ 8 روز بعد نبی بخش تھانے میں سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گل پلازہ میں سرچ آپریشن آج بھی جاری ہے، جس میں 80 سے 90 فیصد آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سانحے میں 71 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 77 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

اب تک 20 سے زائد افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔ اربن ریسرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں آپریشن کا حصہ ہیں اور متاثرین کی مدد کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی مزید افراد کی تلاش کی جائے گی۔

مزیدخبریں