پاکستان اور امریکا کا جعلی ویزا نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن پر اتفاق

02:09 PM, 24 Jan, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جعلی ویزا نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کارروائی، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پری امیگریشن کلیرنس نظام کی افادیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، اور اس ضمن میں امریکی تعاون کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جعلی ویزا نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی نگرانی شروع کر دی ہے اور پاسپورٹ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی سے محفوظ بنایا ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں