ٹرمپ کے افغان جنگ بیان پر برطانیہ میں ردِعمل، وزیراعظم نے معافی کا مطالبہ کر دیا

10:47 AM, 24 Jan, 2026

لندن :برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغان جنگ میں نیٹو فوجیوں کی خدمات کے حوالے سے بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اپوزیشن رہنما کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی فوج نے افغان جنگ میں 457 جانیں دی ہیں اور ٹرمپ کا بیان ناقابلِ قبول ہے۔

امریکا میں مقیم برطانوی شہزادہ ہیری نے بھی ٹرمپ کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اور برطانوی فوجیوں کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ہیری خود افغانستان میں فوجی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس دوران کئی ساتھی کھو چکے ہیں۔

مزیدخبریں