آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا :ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سڑکیں بند، بجلی معطل اور سیکڑوں افراد پھنس گئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے متعدد مسافروں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک برفباری اور سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر، کے پی اور گلگت بلتستان میں کئی فٹ برف، صورتحال سنگین
09:39 AM, 24 Jan, 2026