ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم کا بل، ایس ایم تنویر کا شدید ردِعمل اور انتباہ

10:32 PM, 24 Feb, 2026

لاہور : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے ممتاز رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز (TORs) 2013 میں ترمیم کے بل کو معیشت کے لیے "تباہ کن" قرار دے دیا ہے۔
 ایس ایم تنویر نے خبردار کیا کہ مجوزہ ترامیم سے ملک بھر میں برسوں سے قائم چیمبرز اور تجارتی تنظیمیں بند ہو سکتی ہیں۔  بل میں تجارتی اداروں کو صرف شہر کی حدود تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے صنعتی زونز، تحصیلوں کے SME کلسٹرز اور دیہی برآمد کنندگان کا پلیٹ فارم چھین جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بل خاص طور پر خواتین کاروباری شخصیات اور چھوٹے و درمیانے درجے کے تاجروں (SMEs) کے لیے "مایوسی کا پیغام" ہے، جن کی آواز ضلعی سطح پر ہی سنی جاتی ہے۔ یو بی جی کے رہنما نے الزام لگایا کہ کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لیے عالمی معاشی اصولوں (بزنس کلسٹرز) کے برعکس پالیسیاں بنوانا چاہتے ہیں۔   حکومت اور قانون ساز فی الفور اس بل کو مسترد کریں۔ ضلعی چیمبرز ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کا خاتمہ نچلی سطح پر معاشی ڈھانچے کو زمین بوس کر دے گا۔

مزیدخبریں