ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 23,900 روپے کا اضافہ

04:24 PM, 24 Feb, 2026

کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور پچھلے پانچ دنوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

پانچ دنوں کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ میں 23,900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور آج بھی اس میں 3,400 روپے کا اضافہ ہوا۔ اب سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے فی تولہ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 2,915 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 5,172 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، اور فی تولہ میں 192 روپے کا اضافہ ہو کر 9,286 روپے ہو گئی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں