نادرا کا انقلابی قدم: اب شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا دفتر جانا لازمی نہیں

03:33 PM, 24 Feb, 2026

اسلام آباد/لاہور:وفاقی حکومت اور نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب شناختی کارڈ کی تجدید اور دیگر خدمات ملک بھر میں پھیلی ہوئی نادرا فرنچائزز سے حاصل کی جا سکیں گی۔
 شہری اب نادرا کے بڑے دفاتر میں لمبی قطاروں اور گھنٹوں انتظار سے بچ سکیں گے۔ ملک بھر میں 2000 سے زائد اور صرف لاہور ریجن میں 270 ای سہولت مراکز کو اختیارات دے دیے گئے۔
        میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈ کی تجدید (Renewal)۔

        گمشدہ شناختی کارڈ کا متبادل (Duplicate) حاصل کرنا۔

        پہلے سے موجود بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت۔

 یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ان کے گھر کے قریب ترین مقام پر سرکاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق، اس اقدام سے نادرا میگا سینٹرز پر رش میں نمایاں کمی آئے گی اور دور دراز علاقوں کے لوگ اپنے ہی محلے کی فرنچائز سے اپنا کارڈ پراسیس کروا سکیں گے۔

مزیدخبریں