کوہاٹ: پولیس موبائل پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

12:45 PM, 24 Feb, 2026

کوہاٹ : کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، جس میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق، فائرنگ کے دوران چند اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بعد ازاں ڈی پی او نے تصدیق کی کہ یہ حملہ دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا تھا، جنہوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد اسے آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر علاقے میں پہنچ کر تحقیقات شروع کر چکی ہے۔

زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اور پولیس نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں