واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا سکیورٹی فیچر تیاری کے مراحل میں

02:42 PM, 24 Feb, 2026

کیلیفورنیا: واٹس ایپ ایک نئے سیکیورٹی فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو پاس ورڈ کے ذریعے مزید محفوظ بنا سکیں گے۔ اس فیچر کو "اکاؤنٹ پاس ورڈ" کا نام دیا گیا ہے، اور اس کا مقصد موجودہ سیکیورٹی آپشنز جیسے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کے ساتھ اضافی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ متوقع طور پر، یہ فیچر پہلے منتخب ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جائے گا اور پھر ایپ کے اگلے ورژن میں سب کو دستیاب کر دیا جائے گا۔

اس نئے فیچر کے تحت، صارفین ایپ کی سیٹنگز میں جا کر 6 سے 20 حروف پر مشتمل ایک پاس ورڈ بنا سکیں گے، جس میں کم از کم ایک حرف اور ایک عدد شامل کرنا ضروری ہوگا۔ یہ پاس ورڈ واٹس ایپ کے موجودہ 6 ہندسوں والے ویریفکیشن کوڈ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

جب صارفین لاگ ان یا اکاؤنٹ کی تصدیق کریں گے، تو انہیں سب سے پہلے ایس ایم ایس ویریفکیشن کوڈ درج کرنا ہوگا، اگر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فعال ہو تو اس کا کوڈ بھی دینا ہوگا، اور اس کے بعد وہ نیا اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں گے۔

مزیدخبریں