ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

01:59 PM, 24 Feb, 2026

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرد موسم کی توقع ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں بھی سرد موسم جاری رہے گا۔

دوسری جانب، لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 225 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سب سے زیادہ آلودگی ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں دیکھی گئی، جہاں اے کیو آئی 568 تک پہنچا۔

لاہور کی فضا میں خنکی میں معمولی کمی آئی ہے اور شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں