کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان جاری رہا۔ مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 554 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
پچھلے کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار 478 پوائنٹس کی کمی آئی تھی اور یہ 1 لاکھ 67 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔