سعودی عرب سمیت 18 دیگر ممالک کی اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کی شدید مذمت

12:33 PM, 24 Feb, 2026

ریاض: سعودی عرب سمیت 19 ممالک نے اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمین کو اپنی سرزمین قرار دینے کی کوششیں انتہائی سنگین اور وسیع نوعیت کی ہیں۔

اس اعلامیے میں عرب لیگ اور او آئی سی کی بھی اس فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 19 ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کی رفتار تیز ہو گئی ہے اور اسرائیلی حکومت کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس اعلامیے میں سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئر لینڈ، مصر، اردن، لگزمبرگ، ناروے، فلسطین، پرتگال، قطر، سلووینیا، اسپین، سوئیڈن اور ترکیہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں