میکسیکو میں ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد جالیسکو میں تشدد، 25 نیشنل گارڈ اہلکار ہلاک

10:58 AM, 24 Feb, 2026

میکسیکو: منشیات کے مشہور کارٹل کے سربراہ ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد میکسیکو میں جالیسکو اور دیگر شہروں میں تشدد کی لہر پھیل گئی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق، ایل مینچو کی سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر تھی، اور اس کی ہلاکت کے بعد 20 سے زائد ریاستوں میں بدامنی کا سامنا ہے۔

فوجی آپریشن کے دوران دو منشیات فروش گرفتار ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اس کارروائی میں چھ سکیورٹی اہلکار مارے گئے اور تین زخمی ہوئے۔ نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار بھی تشدد کی کارروائیوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گرفتاری کے بعد، جالیسکو اور دیگر شہروں میں کارٹل کے ارکان نے سڑکیں بلاک کر دیں اور شہریوں میں خوف پھیلایا۔ اس دوران سینکڑوں گاڑیاں جلائی گئیں اور کئی املاک کو آگ لگا دی گئی۔

میکسیکو کی حکومت نے مغربی علاقوں میں اڑھائی ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں تاکہ امن قائم کیا جا سکے۔ ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد فوجی آپریشن میں اسے شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ میکسیکو سٹی لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فسادات میں جیل گارڈز اور پراسیکیوٹر آفس کے اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم نے ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں