نیویارک: جیفری ایپسٹین سے جڑی فائلز کا خلاصہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا کا ذکر بھی شامل ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایپسٹین سے جڑے کم از کم 11 افراد کے نام فائلز میں بار بار آئے ہیں۔ اگرچہ ان پر الزامات کے ٹھوس ثبوت نہیں ہیں، مگر کچھ افراد پر جھوٹ بولنے اور غیر اخلاقی رویوں کے الزامات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایپسٹین فائلز میں 10 لاکھ سے زائد حوالہ جات ہیں، جن میں سے 5300 فائلیں سنسر کی گئی ہیں۔ ان فائلز میں ماراے لاگو کلب کے 38 ہزار سے زائد حوالہ جات بھی شامل ہیں۔ کانگریس کے رکن جیمی ریسکن کے مطابق، یہ فائلز اہم افراد کے روابط کی تفصیلات فراہم کرتی ہیں، جن میں ٹرمپ کے قریبی لوگ بھی شامل ہیں۔
ایف بی آئی کی ٹپ شیٹ میں بھی ٹرمپ کا نام جنسی زیادتی کے مختلف معاملات میں آیا ہے۔ اس کے علاوہ، کامرس سیکرٹری ہاورڈ لٹنک کے ایپسٹین سے کاروباری اور خاندانی تعلقات کے بارے میں بھی معلومات سامنے آئی ہیں۔ 2016 میں ڈاکٹر مہمت اوز اور ان کی اہلیہ نے ایپسٹین کو ویلنٹائن تقریب میں مدعو کیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹام باراک، جان فیلن اور رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے نام بھی ان فائلز میں آئے ہیں۔ ساتھ ہی، ممکنہ فیڈرل ریزرو چیئرمین کیون وارش 2010 کی ایک پارٹی میں ایپسٹین کے ساتھ موجود تھے۔