پیٹر مینڈلسن بدعنوانی اور ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے الزامات میں گرفتار

12:18 PM, 24 Feb, 2026

لندن: برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کو بدعنوانی اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لندن پولیس نے 72 سالہ مینڈلسن کو شمالی لندن سے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔

مینڈلسن پر یہ الزام ہے کہ 2008 کے مالی بحران کے دوران انہوں نے اہم سرکاری دستاویزات ایپسٹین کو بھیجیں۔ اس کے بعد سے اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ مواد ایپسٹین تک کیسے پہنچا۔

برطانوی حکومت نے اس کیس کے حوالے سے ہزاروں ای میلز اور دستاویزات عوامی سطح پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تحقیقات کو شفاف رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں