اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی، عمران خان، کو 24 فروری کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آنکھ کے علاج کے لیے فالو اپ پروسیجر کیا گیا۔ پمز ہسپتال کے مطابق، عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔
ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ پروسیجر سے پہلے، عمران خان کی ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کی گئیں، جن کے نتائج معمول کے مطابق رہے۔ ہسپتال میں علاج کے دوران ان کی حالت مستحکم رہی اور ڈاکٹرز نے انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔
یہ پروسیجر پمز اور شفا آئی ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا گیا۔ علاج کے بعد عمران خان کو تمام ضروری ہدایات اور نسخے دے کر ڈسچارج کر دیا گیا۔