پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی رولنگ مسترد کر دی، ڈپٹی چیئرمین سے استعفے کا مطالبہ

09:29 PM, 24 Feb, 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹرز کی معطلی کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی رولنگ کو مسترد کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ دینے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے اپنی رولنگ میں کہا تھا کہ تین اپوزیشن سینیٹرز نے ایوان کے تقدس کی خلاف ورزی کی اور ان کا طرز عمل ایوان کے اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔ اس وجہ سے ان کی معطلی اور انخلا کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کے فیصلے پر چھوڑا گیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خود کو فریق بنا لیا اور جب گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا، تو اسے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کو گنتی کے نتائج کا اعلان کرنا چاہیے تھا اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

اس دوران وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی بھی جاری رہی، جس سے ایوان میں مزید ہلچل پیدا ہوئی۔

مزیدخبریں