پاکستان کو مکمل معاشی استحکام حاصل کرنے میں 12 سے 15 سال لگ سکتے ہیں، اسحاق ڈار

09:01 PM, 24 Feb, 2025

نیویارک: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر خود کفیل بننے میں تقریبا 12 سے 15 سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ملک کے مفاد کے لیے سیاست کو قربان کرنا پڑا تو وہ اس فیصلے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

اسحاق ڈار نے 2017 کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار تھی اور دیوالیہ ہونے کے قریب تھی۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فیصلے کیے جس کے نتیجے میں ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے، اور عالمی سطح پر ہماری معاشی بہتری کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دن جی 20 ممالک میں شامل ہوگا، اور ملک کی معیشت کے استحکام کے لیے ہمیں مشترکہ طور پر محنت کرنا ہو گی۔

مزیدخبریں