ترقی کے راستے میں دہشت گردی ایک اہم رکاوٹ ،  مکمل خاتمہ ہمارے لیے اولین ترجیح: وزیر اعظم

08:47 PM, 24 Feb, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے راستے میں دہشت گردی ایک اہم رکاوٹ ہے، اور اس کا مکمل خاتمہ ہمارے لیے اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم دہشت گردی کو جڑ سے نہیں ختم کرتے، پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے پاکستان کے حالیہ دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید استحکام ملا ہے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا، خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے ترک صدر کی پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت پر۔

وزیراعظم نے گیلپ سروے کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا، جس کے مطابق کاروباری شعبے میں پاکستانی عوام کا 55 فیصد اعتماد ظاہر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب متحد ہو کر محنت کریں گے تو ملک کی معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوگا، اور عالمی بینک کے وفد نے بھی پاکستان کے معاشی اشاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں