میٹا کی جانب سے 3,600 ملازمین کی برطرفی کا اعلان

08:16 PM, 24 Feb, 2025

نیویارک: معروف سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے اگلے ہفتے اپنے 3,600 ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک داخلی میمو میں آگاہ کیا گیا کہ وہ مشین لرننگ انجینئرز کی بھرتی کے عمل کو تیز کر رہے ہیں، اور کارکردگی کے جائزے کے بعد کئی ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، برطرفیوں کا عمل امریکا سمیت مختلف ممالک میں 12 فروری سے شروع ہوگا، جب کہ جرمنی، فرانس، اٹلی اور ہالینڈ میں مقامی قوانین کی وجہ سے یہ فیصلہ متاثر نہیں کرے گا۔ یورپی، ایشیائی اور افریقی ممالک میں برطرفیوں کا عمل 11 سے 18 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

میٹا نے پہلے ہی یہ وضاحت دی تھی کہ وہ اپنی افرادی قوت میں کمی کرے گا اور کمزور کارکردگی والے 5 فیصد ملازمین کو فارغ کرے گا، لیکن ساتھ ہی کچھ عہدوں پر نئی بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔

میٹا کے ہیڈ آف پیپل، جینیل گیل، نے کہا کہ کمپنی پیر کے روز اپنے دفاتر کھلے رکھے گی اور اس حوالے سے مزید کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا جائے گا۔ اس دوران مشین لرننگ انجینئرز اور دیگر شعبوں میں نئی بھرتیوں کا عمل 11 فروری سے 13 مارچ تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں