دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026 میں ہوگا

08:02 PM, 24 Feb, 2025

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گزشتہ روز 2026 تک فضائی ٹیکسی سروس کے آغاز کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس معاہدے کے تحت دبئی دنیا کا پہلا شہر بن جائے گا 

یہ معاہدہ دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ برٹش اسکائی پورٹس انفراسٹرکچر اور امریکی کمپنی جوبی ایوی ایشن نے کیا۔ اس سروس کے ابتدائی مرحلے میں دبئی کے چار اہم مقامات جیسے دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ڈاؤن ٹاؤن، دبئی مرینا اور پام جمیرہ کے قریب ورٹی پورٹ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ اس سروس کی بدولت ڈی ایکس بی سے پام جمیرہ تک کا سفر صرف 10 منٹ میں طے کیا جا سکے گا، جو پہلے 45 منٹ میں مکمل ہوتا تھا۔

اس منصوبے کا مقصد 2030 تک خودکار یا سیلف ڈرائیونگ سفر کے حصے کو 25 فیصد تک بڑھانا ہے، جس کا اہم مقصد ماحولیاتی تحفظ ہے۔ جدید برقی ٹیکنالوجی کا استعمال کاربن کے اخراج میں کمی لائے گا اور عالمی استحکام کو فروغ دے گا۔ جوبی ایوی ایشن کی تیار کردہ فضائی ٹیکسی "جوبی ایس 4" میں 4 مسافروں کی گنجائش ہوگی، اور ایک پائلٹ کی موجودگی ضروری ہوگی۔ دبئی کی فضائی ٹیکسی سروس عالمی سطح پر فضائی ٹیکنالوجی میں نیا باب کھولے گی اور دبئی کو جدید فضائی سفر کے مرکز میں تبدیل کرے گی۔

مزیدخبریں