حسن پرست ہوں، شادی کے لیے صرف خوبصورت مرد چاہتی ہوں:وینا ملک کا دعویٰ

07:51 PM, 24 Feb, 2025

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وہ حسن پرست ہیں اور شادی کے لیے صرف خوبصورت مرد کو ہی پسند کرتی ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ انہیں اب تک شادی کے لیے متعدد پیشکشیں ہو چکی ہیں اور ان کے والدین کے پاس بھی رشتہ آتے رہتے ہیں۔ تاہم، وینا نے واضح کیا کہ وہ شادی کے پیغامات کو نظرانداز کر دیتی ہیں کیونکہ اگر انہیں شادی کرنی ہی نہیں تو ایسے پیغامات کا کوئی فائدہ نہیں۔

وینا ملک نے اپنے موجودہ تعلقات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ شہریار چودھری سے اچھے تعلقات میں ہیں، مگر ابھی تک شادی کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے خوبصورت مرد کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ حسن پسند ہیں۔

مزیدخبریں