پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی وزیروں کی کارکردگی: پلڈاٹ کی تفصیلی رپورٹ جاری

07:24 PM, 24 Feb, 2025

اسلام آباد: پلڈاٹ نے وفاقی کابینہ کی پہلی پارلیمانی سال کے دوران کارکردگی پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں مختلف وزراء کی کارکردگی کا تجزیہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزراء اور 2 وزرائے مملکت شامل ہیں، جن میں ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم وزیر نہیں ہے۔ رپورٹ میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو سب سے مؤثر رکن کے طور پر پیش کیا گیا، جنہوں نے 38 حکومتی بلوں کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا اور 157 اجلاسوں میں سے 89 میں شرکت کی۔

خواجہ آصف 69 اجلاسوں میں شریک ہو کر دوسرے نمبر پر رہے، اور عطا اللہ تارڑ بھی اہم کارکردگی کے حامل رہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پارلیمنٹ میں گفتگو کی مدت بھی اہم رہی، جس کے باعث وہ چوتھے نمبر پر رہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ احد چیمہ اور محسن نقوی کی کارکردگی نسبتاً کمزور رہی، احد چیمہ نے صرف 9 اجلاسوں میں شرکت کی اور محسن نقوی نے صرف 12 منٹ تک پارلیمنٹ میں گفتگو کی۔

مزیدخبریں