جیلوں میں قید ہزاروں افراد صرف جلوس نکالنے پر ہیں:محمود خان اچکزئی

07:15 PM, 24 Feb, 2025

حیدرآباد: تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہزاروں لوگ اس لیے جیلوں میں قید ہیں کیونکہ انہوں نے جلوس نکالا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کریں اور مل کر ملک کو چلائیں۔ انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب غلط حکمرانوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے سینیٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں نمائندگی قوموں کی برابری پر ہونی چاہیے تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا نظام عوام کی ضرورت ہے اور سینیٹ میں اس کا بنیادی کردار ہے۔

مزیدخبریں