پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدے پر اپریل میں دستخط ہوں گے: وزیراعظم

07:06 PM, 24 Feb, 2025

باکو :وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ہونے والے 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر اپریل میں دستخط ہوں گے، اور یہ معاہدے ایک ماہ کے اندر حتمی شکل اختیار کریں گے۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات سے دونوں عوام کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے باکو کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو بھی خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آذربائیجان کے صدر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کی توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں