اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ یہ کمی بھرپور فصل اور چاول کی ایکسپورٹ امیں کمی کی وجہ سے آئی ہے۔
مسور کی دال کی قیمت 20 روپے کم ہو کر 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ باسمتی چاول کی قیمت 250 روپے فی کلو ہے۔ چنے کی دال کی قیمت 290 روپے فی کلو سے کم ہو کر 272 روپے فی کلو ہو چکی ہے، اور مونگ کی دال 330 روپے سے کم ہو کر 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چاول کی ایکسپورٹ کچھ عرصے کے لیے بند رہتی ہے تو قیمتوں میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ اس سال چاول کی فصل بھرپور رہی ہے اور مقدار میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں پہلے اضافے کا سامنا تھا، لیکن اب یہ کمی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔