مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع

04:07 PM, 24 Feb, 2025

کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ارمغان کے دو ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرنا ضروری ہے اور ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحہ اور لیپ ٹاپ کا فرانزک تجزیہ بھی ضروری ہے۔

سماعت کے دوران ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں گر گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر بنچ پر بٹھایا گیا اور پانی پلایا گیا۔ ارمغان نے عدالت میں یہ شکایت کی کہ اسے کھانا نہیں دیا جا رہا۔

ملزم شیراز کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ان کے موکل کا اس قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں اور چھاپہ بغیر لیڈی پولیس اہلکار کے مارا گیا تھا۔ عدالت نے شیراز کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا اور اس کی بہن سے ملاقات کی درخواست واپس کر دی۔

بعد ازاں، عدالت نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کر دی۔

مزیدخبریں